اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر شارٹ سٹوریز لکھ ڈالی

اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر شارٹ سٹوریز لکھ ڈالی

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنی لیونی نے اپنی زندگی پر شارٹ سٹوریز لکھی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کل 12 کہانیاں تحریر کی ہیں جن میں سے سات کہانیاں 49.50 روپے کی ابتدائی قیمت پر ریلیز کی جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ قیمت رواں ماہ کے اختتام تک رہے گی تاہم بعد ازاں اسے ڈبل کر دیا جائے گا۔ انھیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کی کہانیوں کو پسند کریں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ 2012ء میں بالی ووڈ انڈسٹری سے منسلک ہوئیں تاہم اب ان کی مقبولیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...