سویڈن میں داعش کے حملوں کا خدشہ ،سیکیورٹی ہائی الرٹ،دہشت گرد سویڈش بادشاہ کی سالگرہ تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں:خفیہ رپورٹ

سویڈن میں داعش کے حملوں کا خدشہ ،سیکیورٹی ہائی الرٹ،دہشت گرد سویڈش بادشاہ کی ...
سویڈن میں داعش کے حملوں کا خدشہ ،سیکیورٹی ہائی الرٹ،دہشت گرد سویڈش بادشاہ کی سالگرہ تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں:خفیہ رپورٹ

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) ممکنہ دہشت گرد حملوں کے خدشے کے باعث سویڈن کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،سویڈن کے سکیورٹی حکام نے خفیہ معلومات کی روشنی میں دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔

سویڈن کے مقامی اخبار ’’ایکسپریشن‘‘کی ایک رپورٹ کے مطابق ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم’ ’آئی ایس آئی ایس‘‘ کی جانب سے ظاہر ہے۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق سات سے آٹھ ممکنہ حملہ آور سویڈن میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ شہر کے اہم مراکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے۔اطلاعات کے مطابق حملہ آور سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔’’انٹرنیشنل سینٹر فار کاؤنٹر ٹیررازم ‘‘کی ایک تحقیق کے مطابق 300سے زائد سویڈش شہری ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام جا چکے ہیں جبکہ 3000سے 5000نوجوان شام اور عراق میں داعش سے ٹریننگ لے کر یورپ واپس آ چکے ہیں جو پورے یورپ کے لئے انتہائی خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔دوسری طرف سویڈش سکیورٹی پولیس کے ترجمان نے اِن خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ مقامی پولیس اور ہمسایہ ریاستوں سمیت انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...