کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں،خوشبو

کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں،خوشبو
کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں،خوشبو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر خوشبونے کہا ہے کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں ،اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔خوشبونے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ‘رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔

مزید : کلچر