ہالی ووڈفلم’’ دی جنگل بک‘‘ کا باکس آفس پر راج برقرار

ہالی ووڈفلم’’ دی جنگل بک‘‘ کا باکس آفس پر راج برقرار

لاس اینجلس (این این آئی)ننھے موگلی کی جنگلی جانوروں سے دوستی دنیا بھر کے فلم بینوں کو پسند آگئی۔ ہالی ووڈ فلم’’ دی جنگل بک‘‘ کا راج دوسرے ہفتے بھی رہا باکس آفس پر برقرار۔باکس آفس پر دی جنگل بک کا کامیاب سفر جاری ہے۔ فلم نے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج برقرار رکھتے ہوئے اب تک ایک سو اٹھانوے ملین ڈالرز کی کمائی کرلی ہے۔دوسرے نمبر پر ہے اسنو وائٹ سیریز کا دوسرا حصہ دی ہنٹس مین ونٹرز وار جس نے سمیٹے ہیں پہلے ہفتے میں فلم بینوں سے بائیس ملین ڈالرز۔ تیسرے نمبر پر باربر شاپ دے نیکسٹ کٹ جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ذوٹوپیا اور دی بوس رہیں۔

مزید : کلچر