ایسا احتسابی نظام قائم کرنا چاہیے جس سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو :پرویز رشید

ایسا احتسابی نظام قائم کرنا چاہیے جس سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو ...
ایسا احتسابی نظام قائم کرنا چاہیے جس سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو :پرویز رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ ایسا احتسابی نظام قائم کرنا چاہیے جس سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو،ٹی او آرز بنانے سے پہلے بھی مذاکرات کیے تھے اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میںانہوں نے کہا کہ سڑکوں اور دھمیکوں کے بجائے پارلیمنٹ کی چھت کے نیچے معاملات طے کرنا چاہیں، جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، ٹی او آرز بنانے سے پہلے بھی مذاکرات کیے تھے اور پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ بھی کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب بلا تفریق اور سب کا ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کی کمیٹی بنے جو سنجیدگی سے اس پر غور کرے۔ نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام تجویز کا جائزہ لینا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ ایسا احتسابی نظام قائم کرنا چاہیے جس سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو،احتساب کے نام پر احتساب ہی ہونا چاہیے، سیاسی کھیل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی انتہائی محترم ہیں۔ میں ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ان کی بات سے بھی اتفاق بھی کرتا ہوں، چارٹر آف ڈیموکریسی میں شک ایسی تھی کہ احتساب کا عمل موثر بنانا چاہیے لیکن بدقسمتی سے اس شک پر عمل نہیں ہوا۔

مزید : قومی