صومیہ خان کے دبئی میں اپنے اہم پراجیکٹس مکمل،آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان نے دبئی میں اپنے اہم پراجیکٹس مکمل کر لئے ،آئندہ ہفتے پاکستان واپس آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صومیہ خان گزشتہ ہفتے سے دبئی میں ہیں انہوں نے وہاں پر اپنے مستقبل کے پراجیکٹ پر کام مکمل کرلیا ہے۔اس بارے میں صومیہ خان نے بتایا کہ ان کے نئے پراجیکٹس میں سے ایک انڈیا کے ساتھ بھی ہے۔ پاکستان آکر ان کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے گلوکاری کے میدان میں ہیں اور ان کی کوشش رہتی ہے کہ کچھ نیا کروں۔اسی لئے دبئی آئی ہوںیہاں پر نئے لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جو سود مند ثابت ہوئی ہیں۔اب آئندہ ہفتے پاکستان آرہی ہوں۔