یوروگوائے کے نائب صدرکی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

یوروگوائے کے نائب صدرکی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران(اے پی پی) یوروگوائے کے نائب صدر ، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے یوروگرائے کے نائب صدر راؤل سینڈک سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور سمیت باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پرڈاکٹر علی لاریجانی نے مشرق وسطی میں موجود بحرانوں جن کے اثرات یورپی ملکوں تک بھی پہنچ چکے ہیں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو ان ملکوں میں امن و امان کی بحالی کے لئے کردار اداکرنا چاہیے تاکہ دہشت گردی کے مسئلے اور اس کے نتیجے میں دوسرے ملکوں خاص طور پر یورپ کی جانب ہجرت کا سدباب کیا جا سکے۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یوروگوائے کے نائب صدر راؤل سینڈک سے ملاقات میں عالمی میدان میں دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران لاطینی امریکا کے ملکوں کے ساتھ ہمہ گیر تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور یوروگوائے کے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجد ہیں۔

ملاقات میں راؤل سینڈک نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے یوروگوائے کے پروگراموں کے بارے میں کہا کہ یوروگوائے نے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ باہمی آمدورفت میں اضافے، بینکنگ نظام کی تشکیل اور تجارتی لین دین کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...