منجمد رقوم تک غیر قانونی رسائی دینے پر امریکا کے خلاف قانونی اقدام کریں گے،ایرانی وزر خارجہ

منجمد رقوم تک غیر قانونی رسائی دینے پر امریکا کے خلاف قانونی اقدام کریں ...

تہران (اے پی پی) ایران نے دھمکی دی ہے کہ2 ارب ڈالر کی منجمد رقوم تک غیر قانونی رسائی دینے کی صورت میں وہ امریکا کے خلاف قانونی اقدام کرے گا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی منجمد رقوم کو روکنے کا ذمہ دار امریکی حکومت کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے فنڈز تک غیر قانونی رسائی دی جاتی ہے تو ہم مناسب وقت پر امریکی حکومت پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔

قواضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی عدالتِ نے اپنا فیصلہ2012کے قانون کے حق میں سنایا ہے۔

جس کا تعلق اِن فنڈز کی تقسیم سے ہے۔یہ عدالتی فیصلہ 1300 سے زائد ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعلق رکھتا ہے، جن میں سے کچھ پچھلے 30 سال سے زائد عرصے سے معاوضے کے لیے مقدمہ لڑ رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر