اترکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ پر کانگرس کا راجیہ سبھا میں ہنگامہ

اترکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ پر کانگرس کا راجیہ سبھا میں ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) ) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے کے معاملے پرکانگریس نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوک سبھا میں بھی کانگریس کے اراکین نے اجلاس شروع ہونے کے فوراً بعد یہ معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں تحریک التوا منظور کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔اپنے مطالبے پر زور دینے کے لئے ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور پارٹی کے دیگر اراکین کچھ دیر ایوان میں دھرنا دیا۔

مزید :

عالمی منظر -