وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کااحساس تنہائی ختم کردیا،خالد سلہریا

وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کااحساس تنہائی ختم کردیا،خالد ...
وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کااحساس تنہائی ختم کردیا،خالد سلہریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) جوہانسبرگ کے صدر خالد سلہریا نے کہاہے کہ وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم سے عوام کوحوصلہ اور جمہوریت کواستحکام ملے گا۔ملک کے عوام اپوزیشن کی منفی مہم سے خودکوتنہاسمجھنے لگے تھے،وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کااحساس تنہائی ختم کردیا ہے اور انہیں بتا دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔مہم کے آغازمیں ہی کوٹلی ستیاں کے جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام قائدجمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اورجمہوریت کی بقا اور مسلم لیگ(ن) حکومت کی حمایت میں کسی حدتک بھی جانے کے لئے تیارہیں۔پورے ملک کے عوام اپنے اپنے علاقوں میں اپنی قیادت کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔یہ حکومت کسی نے مسلم لیگ(ن)کو کسی سمجھوتے کے تحت یا بھیک میں نہیں دی۔عوام نے اپنے کروڑوں ووٹوں سے اس حکومت کوچنا ہے اور پانچ سال کامینڈیٹ دیا ہے وہی اس کادفاع کریں گے۔اپوزیشن نے ملک میں احتجاج اور دھرنے کی سیاست شروع کررکھی ہے جسے عوام نے قبول نہیں کیا ۔عمران خان نے رائے ونڈ کے گھیراؤ کی باتیں کیں اب وہ ناکامی اور عوام کے غیض وغضب سے بچنے کے لئے رائے ونڈ کے گھیراؤ کافیصلہ ترک کرکے اب انہوں نے سندھ سے احتجاجی تحریک کا عندیہ ظاہرکیا ہے جو ان کی سیاست میں ناتجربہ کاری اورپارٹی کے اندر کے خلفشار کی غماز ہے۔خالد سلہر یانے خبردارکیا کہ عمران خان حکومت کے خلاف جہاں جہاں جائیں گے عوام اور مسلم لیگ(ن) کے کارکن ان کا پیچھا کریں گے اورانہیں اور ان کے حواریوں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی آئندہ نسلیں بھی ہمیشہ یادرکھیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -