جدید ترین ایئر بس طیاروں کی پہلی کھیپ فرانس سے ایران پہنچ جائے گی،ایرانی عہدیدار

جدید ترین ایئر بس طیاروں کی پہلی کھیپ فرانس سے ایران پہنچ جائے گی،ایرانی ...

تہران (اے پی پی) ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے سربراہ علی عابد زادے نے کہا ہے کہ جدید ترین ایئر بس طیاروں کی پہلی کھیپ رواں سال کے اختتام تک فرانس سے ایران پہنچ جائے گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں میڈیا اسے گفتگو کر تے ہوئے ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائیزیشن کے سربراہ نے کہا کہ8 ایئر بس ،اے320 اور اے 330 طیارے، 2016 ء کے اختتام تک ایران کو مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے درمیان طیاروں کی خریداری کے عبوری معاہدے کو عنقریب حتمی شکل دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے حالیہ دورہ پیرس میں ایران کی وزارت ٹرانسپورٹ نے فرانس کی ایئر بس کمپنی کے ساتھ مختلف قسم کے 118 مسافر طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

مزید : عالمی منظر