امریکا میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے 12 سالہ افریقی نژاد امریکی لڑکے کے لواحقین کو60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے 12 سالہ افریقی نژاد امریکی لڑکے کے ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی شہر کلیولینڈ کی انتظامیہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے 12 سالہ افریقی نژاد امریکی لڑکے کے لواحقین کو60 لاکھ ڈالر ہرجانہ اداے کرے گی۔ نومبر2014ء میں پولیس اہلکار نے لڑکے کے ہاتھ میں کھلونا گن دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق انتظامیہ نے ٹیمررائیس کی موت کے حوالہ سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اورمقتول کے لواحقین کو60 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

معاہدے کی ابھی متعلقہ عدالت سے منظوری باقی ہے۔ معاہدے کے نتیجہ میں شہری انتظامیہ حقوق انسانی کے اداروں کی طرف سے ممکنہ عدالتی کارروائی سے بچ جائے گی۔ کلیولینڈ کی انتظامیہ اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے لواحقین کو لاکھوں ڈالر ہرجانے ادا کرچکی ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...