دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، نور حسین

دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، نور حسین
دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، نور حسین

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)دیارغیر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے پاکستانی بھائی کی جان و مال کی حفاظت کرنی چاہئے،ہم لوگ دوسرے ملک میں اپنے ملک کے سفیرہو تے ہیں اس لئے ہمیں اپنے ملک کی عزت کا خیال کرنا چاہئے،اور اپنے ہم وطنوں کے ساتھ احسن سلوک سے پیش آنا چاہئے،سوازی لینڈ میں گل خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن نور حسین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ساؤتھ افریقہ میں اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے آتے ہیں اور دن رات محنت مزدوری کر کے رزق حلال کماتے ہیں، ہم لوگوں کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں کہ ہم معمولی معمولی باتوں پر اپنے پاکستانیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے ہیں ہمیں پاکستان کی عزت کا بھی خیال نہیں رہتا،نورحسین نے مزید کہا کہ گرفتار ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پاکستان ہائی کمیشن اقدامات کرے ۔

مزید : عالمی منظر