مصروفیات کی وجہ سے کانز فلم فیسٹیول میں نہیں جاؤ گی، کترینہ کیف

مصروفیات کی وجہ سے کانز فلم فیسٹیول میں نہیں جاؤ گی، کترینہ کیف
 مصروفیات کی وجہ سے کانز فلم فیسٹیول میں نہیں جاؤ گی، کترینہ کیف

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کریں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک فنکار کے لئے کانز فلم فیسٹیول ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ سال کے تجربے سے بہت لطف اندوز ہوئی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ دلچسپ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں اور وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے رواں سال اس فلمی میلے میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔کترینہ نے امید طاہر کی ہے وہ آئندہ سال اس میں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ اپنی نئی فلموں جگا جاسوس اور بار بار دیکھو میں جلوہ گر ہوں گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...