دہشت گردوں کے حملے میں دو ترک فوجی ہلاک

دہشت گردوں کے حملے میں دو ترک فوجی ہلاک

استنبول (اے پی پی) ترکی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ ترک میڈیا کے مطابق ضلع ماردین کی تحصیل نصائبن میں جاری فوجی آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے اراکین کی جانب فوجیوں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور تین فوجی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ مزکورہ تحصیل بھر میں لگائے جانے والے کرفیو کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کرنے ، آتشگیر مادے کا ناکارہ بنانے ، خندقوں کو بند کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ترک مسلح افواج کا پولیس کے اشتراک سے آپریشن 14 مارچ سے جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر