کینیڈین وزیراعظم کی فلپائن میں اپنے مغوی شہری کے قتل کی مذمت

کینیڈین وزیراعظم کی فلپائن میں اپنے مغوی شہری کے قتل کی مذمت

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹْروڈو نے فلپائن میں شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کینیڈا کے مغوی شہری کے قتل کی مذمت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے جان ریڈل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام قرار دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اغوا کاروں کے اس ظالمانہ فعل اور غیر ضروری قتل کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سفاک عمل تھا جس کی ذمہ داری اس دہشت گرد گروہ پر عائد ہوتی ہے جس نے انھیں یرغمال بنا رکھا تھا۔وزیراعظم نے جان ریڈل کے بارے میں بہت کم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے مغویوں کی سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔واضح رہے کہ شدت پسند گروپ ابو سیاف نے68 سالہ جان ریڈل کو گذشتہ برس ستمبر میں ایک سیاحتی مقام سے دیگر تین افراد کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ابو سیاف گروپ نے جان ریڈل کی رہائی کے بدلے تاوان دینے کی پیر تک کی مہلت دے رکھی تھی۔شدت پسندوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں جان ریڈل دیگر مغویوں کے ساتھ نظر آئے تھے جس میں شدت پسندوں کی جانب سے لاکھوں ڈالر تاوان کے مطالبے کے بعد وہ اپنی رہائی کی اپیل کر رہے تھے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...