مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی نگرانی سخت ، وٹس ایپ گروپ بنانے کیلئے ضلع مجسٹریٹ سے اجازت لینا ہوگی

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی نگرانی سخت ، وٹس ایپ گروپ بنانے کیلئے ضلع ...

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے انٹر نیٹ پر نگرانی سخت کردی ہے اور وٹس ایپ گروپ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وٹس ایپ گروپ بنانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا گروپ ضلع مجسٹریٹ کے پاس باضا بطہ طور پر رجسٹر کریں۔ پولیس کو حکم جاری کیاگیا ہے کہ وہ وٹس ایپ گروپوں کی نگرانی کرے۔اس سلسلے میں پولیس کی کاؤنٹر انٹلی جنس ونگ نے حریت پسندنوجوانوں کے وٹس ایپ گروپوں پر پابندی لگانے اور انکے کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے انٹر نیٹ چلانے والے گروپوں کو اپنے گروپ رجسٹر کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اسی قسم کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بڈگام میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انٹر نیٹ کی مانیٹرنگ کرے اور انٹرنیٹ کے حریت پسندصارفین کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...