چیئرمین پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جبکہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹرز عاقب جاوید اور مدثر نذر بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان آئی سی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چند روز قبل دبئی گئے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہی اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کہ بگ تھری کے معاملے پر حتمی فیصلہ امسال جون میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا۔ چیئرمین پی سی بی لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے پہنچے اور میڈیا سے بات کئے بغیر اپنی گاڑی پر اپنی رہائشگاہ روانہ ہوگئے۔دوسری جانب اسی پرواز پر پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے نئے ڈائریکٹر اور متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عاقب جاوید بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نئے نامزد ڈائریکٹر مدثر نذر کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔ دونوں سابق کرکٹرز نے بھی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔ ۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی