قومی انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور یجن کے سکواڈ کے اعلان
لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور یجن کے سکواڈ کے اعلان کردیا ہے ترجمان ایل آرسی اے عابد حسین کے مطابق 20رکنی ٹیم کے ساتھ 5ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ٹیم میں مندرجہ ذیل کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہیں ہاشم ابراہیم، روشان نوید صوفی، عبدالقیوم، حسنات عباس، شافع ملک، خاقان عباسی، ارباز امین خان، قاسم اکرم، تقی بلگرامی، ولی رضوان، عمیر شکیل، شیخ محمد صابر، حاشر ریاض، سید فریدون محمود، زین بن فاروق، عرفان عابد، انس وحید، مستنصر، دانش بٹ، اذان علی حیدر، احسان اللہ، ایان علی، اسامہ مراد، عذیفہ آصف اور بلال رفیع و دیگر شامل ہیں۔
جبکہ سعود احمد خان قومی انڈر 16ٹورنامنٹ میں لاہور کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے قومی انڈر 16ٹورنامنٹ 7مئی سے شروع ہوگا