سٹیج اداکارہ انمول کا بھارتی اور پشتو فلموں میں کام کر نے سے انکار

سٹیج اداکارہ انمول کا بھارتی اور پشتو فلموں میں کام کر نے سے انکار
 سٹیج اداکارہ انمول کا بھارتی اور پشتو فلموں میں کام کر نے سے انکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج اداکارہ انمول نے پشتو فلموں میں کام کر نے سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور سٹیج ڈراموں میں شہر ت حاصل کر نے والی انمول کو ایک معروف پشتو فلم ڈائر یکٹر نے اپنی نئی پشتوفلم میں کام کر نے کی پیشکش کی ہے مگر انمول نے انکار کر دیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بھارتی فلموں میں کام کا کوئی شوق نہیں ‘مجھے شوبز میں جو عزت اور شہرت ملی ہے وہ کم لوگوں کے نصیبوں میں ہی ہوتے ہے اور مجھے سب سے زیادہ پاکستان سے محبت ہے ۔ میں آج کچھ بھی ہوں پاکستان اور یہاں کے لوگوں کے پیار کی وجہ سے ہوں اس لیے مجھے بھی بھی بھارتی فلموں میں کام کر نے کا شوق پیدا ہوا ہے اور نہ ہی اب مجھے کوئی شوق ہے بلکہ میں چاہتی ہوں کہ ہماری فلم انڈسڑی اتنی مضبوط ہو جائے کہ ہم بھارت کا مقابلہ کر سکیں ۔

مزید : کلچر