پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے آخری روز بھی بد نظمی کا شکار ہو گیا

پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے آخری روز بھی بد نظمی کا شکار ہو گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے آخری روز بھی بد نظمی کا شکار ہو گیا ، پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے فراہم کئے گئے رضا کار کی بڑی تعداد وینیوز سے غائب ہو گئے جس کے آرگنائزنگ کمیٹی اور میڈیا کو نتائج کی حصول اور فراہمی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گیمز کی ٹیبلولیشن کمیٹی کو بھی تاخیر سے نا مکمل نتائج فراہم کئے گئے۔ پاکستان سپور ٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری چار روزہ گیمز کے آخری روز بھی پی ایس بی حکام کی نا اہلی کے باعث بد نظمی عروج پر نظر آئی ، پی ایس بی کی جانب سے گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو فراہم کئے جانیوالے 550رضا کار کی اکثریت منگل کو سپورٹس کمپلیکس آئی ہی نہیں جس کے باعث آرگنائزنگ کمیٹی اور میڈیا کو نتائج کی حصول اور فراہمی کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی