2020ء میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے ’’لوگو‘‘ باضابطہ طور پر جاری

2020ء میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے ’’لوگو‘‘ باضابطہ طور ...

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2020ء4 میں ہونے والے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کے ’’لوگو‘‘ باضابطہ طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں جسے ’’ہارمونائزڈ چیکر امبلم ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لوگوز جاپان میں اولمپکس کے منتظمین کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جن میں روائتی جاپانی رنگوں اور نمونوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’ اس میں کثرت وحد کا پیغام چھپا ہے اور ان کھیلوں کے ذریعے ’تنوع کو فروغ دئیے جانے کی کوشش ہے تاکہ اس پلیٹ فارم پر دنیا کو جوڑا جا سکے‘‘۔ یہ نیا لوگو اس پہلے لوگو کی جگہ استعمال کیا جائے گا جسے گزشتہ سال صرف اس لئے مسترد کر دیا گیا تھا کہ بیلجئیم کے فنکار اولیوئیر ڈیبی نے اسے اپنے تھیٹر کے لوگو کی نقل قرار دیا تھا۔ اس کے بعد لوگو کے ڈیزائنر پر ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تاہم ڈیزائنرز نے اس الزام سے انکار کر دیا تھا۔

اولمپکس مقابلوں کی کمیٹی نے چوری کے الزام پر یقین نہیں کیا لیکن لوگو کو مسترد کردیا کہ اس پر بہت زیادہ شک و شبہ ہونے لگا تھا۔نئے لوگو کے ڈیزائنر آساؤ ٹوکولو نے کہا کہ جب انہیں یہ پتہ چلا کہ وہ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں تو ان کے ’’دماغ نے کام کرنا بند کر دیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے اس پر بہت محنت اور وقت صرف کیا ہے جیسے یہ میرا بچہ ہو‘‘۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...