افغان فوج کا 150سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان فوج کا 150سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(اے پی پی) افغان فوج نے مشرقی افغانستان میں مختلف کاروائیوں کے دوران 150سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،ننگرہارمیں داعش اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپوں میں 30کے قریب شدت پسند ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کہ گزشتہ روز ہسکہ مینہ کے علاقہ میں شدت پسند تنظیم داعش اورطالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ان جھڑپوں میں 30شدت پسند ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپوں میں داعش کے کمانڈرزمین سمیت 10سے زائد حامی جبکہ طالبان کے ایک درجن سے زائد ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔تین روز قبل آچین کے علاقہ میں ڈرون حملے میں داعش کے کئی ارکان ہلاک ہوگئے تھے،ننگرہار میں گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان اورداعش کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہواہے۔دوسری جانب افغان فوج نے ننگرہارمیں آپریشن کے دوران 150شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔افغان فوج کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مرنے والوں میں داعش کے کئی جنگجو شامل ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -