میکسیکو سے غیر قانونی امریکا داخل ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ

میکسیکو سے غیر قانونی امریکا داخل ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) میکسیکو سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی ادارے بارڈر پٹرول کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران میکسیکو سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے کی کوشش پر33ہزار335 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ یہ تعداد گذشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان افراد کا تعلق لاطینی امریکا کے غربت اور جرائم سے متاثرہ ممالک سے ہے جبکہ ان میں ایسے بچوں کی بھی کافی تعداد شامل ہے جن کے ہمراہ ان کے والدین نہیں ہوتے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت ان ممالک کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے 75کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔

مزید :

عالمی منظر -