پی سی بی نے سابق کپتان یونس خان کو شو کاز نوٹس جار ی کردیا

پی سی بی نے سابق کپتان یونس خان کو شو کاز نوٹس جار ی کردیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے پاکستان کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور یونٹ چھوڑ کر جانے پر سابق کپتان یونس خان کو شو کاز نوٹس جار ی کر دیا ہے۔پی سی بی نے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کپ میں امپائر سے الجھنے اور ایونٹ چھوڑ کر جانے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے یونس خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان نے فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے میچ میں ناقص امپائرنگ کے خلاف احتجاج کیا تھا جب کہ میچ ریفری کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے پر یونس خان احتجاجاً میچ اور ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔گزشتہ روز یونس خان نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ٹیلی فون پر معذرت بھی کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی