پاکستان کو کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کی کمی کبھی محسوس نہیں ہوئی، این پونٹ

پاکستان کو کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کی کمی کبھی محسوس نہیں ہوئی، این پونٹ

لندن(آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے قومی اسکلز سیٹ کوچ این پونٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد سے پاکستان کو عالمی سطح پر قابل اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کی کمی کبھی محسوس نہیں ہوئی۔اس ملک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں قدرتی صلاحیتوں سے مالامال اور تماشائیوں کو محظوظ کرنے کی قابلیت رکھنے والوں کے طور پر جانا جا تا ہے۔ وسیم اکرم، وقاریونس، انضمام الحق، عبدالقادر اورعمران خان ان پاکستانی کرکٹ اسٹارز میں شامل ہیں جو اس لحاظ سے قابل ذکر ہیں۔موجودہ دور میں پاکستان کو محمد عامر، وہاب ریاض، عمراکمل اور احمد شہزاد جیسے کھلاڑی میسر ہیں لیکن مجنھے ہوئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ان کے معیار کے مطابق استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'پاکستان پورے ملک سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے چناؤ کے لیے خوش نصیب ہے لیکن میرے خیال میں ان کو کارآمد بنانے کے لے خاطر خوا کوششیں نہیں کی گئیں'۔پونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے قومی اسکلز سیٹ کوچ رہے ہیں جبکہ کینٹ، واروکشائر اور ورسسٹر شائر جیسے بڑے کلبوں سے منسلک رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ صرف ٹیلنٹ کو پانا طویل مدت کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ 'فاسٹ باؤلرز کی تلاش مہم کے ذریعے پیسر کو ڈھونڈ نکالنے کے بعد جو کچھ آپ ان کے ساتھ کرتے ہیں اس کا موازنہ کرنا مختلف ہے۔

'اور میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کی پہلے میں نے نشاندہی کی ہے'۔54 سالہ پونٹ قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ کام کرچکے ہیں اس لیے وہ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کی جزیات سے واقف ہیں۔ انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ فاسٹ باؤلرز جیسا کہ وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو کوچ اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر کارآمد نہیں بنایا گیا۔پونٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی سے واپسی کے بعد بہترین باؤلر بن گئے ہیں لیکن اس سے بھی بہتر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک رہنے والے پونٹ نے کہا کہ 'محمد عامر نے اچھی واپسی کی اور یہ واضح کردیا کہ وہ ٹیم کے بنیادی رکن بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں'۔'میں ہمیشہ ان کی باؤلنگ سے محظوظ ہوتا ہوں ۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...