ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے کھلاڑیوں کا میڈیکل کل ہوگا

ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور کے کھلاڑیوں کا میڈیکل کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)انڈیا کی سپریم کورٹ نے انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو کرکٹ میں ’اجارہ داری اور جی حضوری‘ کی روایت کو فروغ دینے کے لیے سخت تنقید کی ہے۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس ایف ایم ا آئیلفللا کی بنچ نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز، اپنے کریئر کے خراب ہونے کے ڈر سے بی سی سی آئی کے تمام احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔بنچ نے کہا ’بہت سے نوجوان ویرات کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی جیسے کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔ اگر وہ بی سی سی آئی کی باتیں نہ مانیں تو انھیں مواقع ہی نہیں ملیں۔ کئی بار بی سی سی آئی کے اعلی افسران کی راہیں مسدود کر دیتے ہیں۔‘بنچ نے مزید کہا: ’آپ (بی سی سی آئی) نے کرکٹ کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔ اگر کوئی اس ملک میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہے تو اسے آپ کی ہر بات ماننی ہوگی۔ اپنے اراکین پر آپ کا اجارہ ہے اور آپ دوسرے لوگوں کو (بورڈ کا) رکن بننے ہی نہیں دیتے۔‘عدالت نے سینیئر وکیل گوپال سبرامنیم کو بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے قائم کی جانے والی ’آر ایم لوڈھا کمیٹی‘ کی سفارشات کو نافذ کرنے کے لیے اپنا امیکس کیوری یعنی صلاح کار مقرر کیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ کرکٹ سے منسلک معاملات کے نظم و نسق میں توازن کی ضرورت ہے اور بی سی سی آئی کو کرکٹ سے منسلک ہر چیز کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سپریم کورٹ کے مطابق، ’اگر کوئی شمال مشرقی ریاست بی سی سی آئی کا رکن بننا چاہتی ہے تو آپ اسے رکن بناؤ گے ہی نہیں۔
آپ انھیں مساوی حقوق دینا ہی نہیں چاہتے۔

آپ کی ٹیم انڈیا پر اجارہ داری ہے کیونکہ اسے آپ منتخب کرتے ہیں اور یہ حق کسی اور کو دینا ہی نہیں چاہتے۔ ہمیں اب چیزوں میں توازن لانا ضروری ہے۔‘بی سی سی آئی کے کئی ریاست رکن لوڈھاکمیٹی کی ’ایک ریاست ایک ووٹ‘ کی سفارش کی مخالفت کر رہے ہیں جس پر سپریم کورٹ نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔کورٹ نے کہا: ’جب آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) ایک ملک ایک ووٹ کی پالیسی اپنا سکتی ہے تو بی سی سی آئی میں ایک ریاست ایک ووٹ کی پالیسی کیوں نہیں نافذ کی جا سکتی۔تمل ناڈو، گجرات اور مہاراشٹر جیسی کرکٹ ایسوسی ایشن ’ایک ریاست ایک ووٹ‘ کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ ان ریاستوں میں ایک سے زیادہ کرکٹ ایسوسی ایشن ہیں۔