عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز ، مدثر نزر چیف ایڈوائزر مقرر

عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز ، مدثر نزر چیف ایڈوائزر مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز مدثر نذر اور سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ عاقب جاوید اپنی تمام آسائشیں چھوڑ کر ملک کی خدمت کرنے کے لیے واپس آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ عاقب کی زیر نگرانی لاہور کی ٹیم پاکستان کو عمدہ کھلاڑی مہیا کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کام کریں گے جب کہ مدثر نذر ٹیم کے ساتھ بطور چیف ایڈوائزر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...