آسٹریلین لیگ سپنر ایڈم زامپا کو مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

آسٹریلین لیگ سپنر ایڈم زامپا کو مذاق کرنا مہنگا پڑگیا

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلین لیگ سپنر ایڈم زامپا کو دنیا کے مشہور بلے بازوں اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر طنزیہ ٹویٹ کرنے پر کرکٹ شائقین نے لیگ سپنر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایڈم زامپا آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر ہیں اور انہیں مستقبل کا ایک بڑا با?لر مانا جا رہا ہے لیکن وہ اپنے ایک متنازعہ ٹویٹ کے باعث خبروں میں آ چکے ہیں۔

انہوں نے اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کے بارے میں طنزیہ ٹویٹ کیا تو کرکٹ شائقین کیساتھ ساتھ سابق کرکٹر نے بھی انہیں بھرپور جواب دیا۔ رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ میں اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کی بلے بازی کے دوران سابق کرکٹر رچرڈسن نے دونوں کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ’’ تقریباً ہر میچ میں دونوں کو ایک ساتھ بلے بازی کرتا دیکھ کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں‘‘۔اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی آسٹریلین لیگ سپنر ایڈم زامپا نے لمحہ بھر کی دیر کئے بغیر ہی جواب دیدیا اور لکھا کہ ’’یہ کون ہیں؟‘‘ بس پھر کیا تھا، کرکٹ شائقین کو تو ایک محاذ مل گیا اور اس ٹویٹ پر انہوں نے زامپا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا یہاں تک کہ ایڈم زامپا کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔کین رچرڈسن بھی دوسروں سے پیچھے نہ رہ سکے اور زبردست انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایشانت شرما سے پوچھ لو‘‘۔ واضح رہے کہ اس میچ میں ایشانت شرما اپنی ٹیم کیلئے خاصے مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دیئے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...