پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات سر انجام دینے کے لئے ان کی پی سی بی حکام سے بات چیت چل رہی ہے: مدثر نذر

پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات سر انجام دینے کے لئے ان کی پی سی بی حکام سے بات ...

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات سر انجام دینے کے لئے ان کی پی سی بی حکام سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی سے ان کی ملاقات ہوئی ہے لیکن ابھی پی سی بی حکام نے اخبار میں جاب کا اشتہار دینا ہے اور اس کو دیکھنے کے بعد میں اس پر غور کروں گا ۔ پی سی بی کی اکیڈمی میں ڈویلپمنٹ کا کام وسیع پیمانے پر شروع نہیں کیا جاتا تو پھر اکیڈمی میں کام کرنے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ وہ آئی سی سی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بہت خوش ہیں ۔۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی بہت بری رہی ہے لیکن اگر کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کا کام شروع نہیں ہوتا تو نتائج مذید برے آئیں گے ۔مدثر نذر نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ایک مثبت قدم ہے ۔ مدثر نذر نے بتایا کہ وہ لاہور قلندر کا حصہ بن گئے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ لاہور قلندر کی ٹیم کا شمار بہترین ٹیموں میں ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...