پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں باکسنگ کا مقابلہ کشتی میں تبدیل

پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں باکسنگ کا مقابلہ کشتی میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں باکسنگ کا مقابلہ کشتی میں تبدیل ہو گیا ، ریفری کے جانبدار فیصلہ رنگ کے باہر میدان جنگ بن گیا، پنجاب اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کا ایک دوسرے پر گھونسوں ، مکوں اور لاتوں کی بارش کر ڈالی ، بچانے والے بھی کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری گیمز میں باکسنگ مقابلوں کے دوران ریفری کے جانبدار فیصلے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے منصور نامی شخص جس کا تعلق ریسلنگ کی ٹیم سے بتایا گیا ہے ،اس نے دو روز قبل بابائے باکسنگ ،باکسنگ کے 80سالہ ریفری جعفری کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔گذشتہ رات جب بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری تھا تو ایک مرتبہ پھر تماشائیوں کے درمیان لڑائی کا آغاز ہو گیا ،اس دوران ایک دوسرے پر مکے ،گھونسے اور لاتیں برسائیں گئیں جبکہ اس موقع پر کرسیاں بھی چل گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس بی آغا امجداللہ جب بیچ بچاو کرانے کیلئے آگے بڑھے تو ان کو دھکے دیئے گئے۔
جس سے ان کی عینک گر کر ٹوٹ گئی جبکہ اس موقع پر جب بیچ بچاو کرانے پر سیکورٹی انچارج کیپٹن(ر)محمد اشرف آگے بڑھے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔