2016 ء میں کوآپریٹو کے فروغ کیلئے متعدد نئی سکیموں پر کام کیا جارہا ہے، بابر حیات تارڑ

2016 ء میں کوآپریٹو کے فروغ کیلئے متعدد نئی سکیموں پر کام کیا جارہا ہے، بابر ...

لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنا اور محکمہ امداد باہمی کی کمپیوٹرائزیشن، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بائیو میٹرک ٹرانسفر آف پلاٹ اور کوآپریٹو ملازمین کی اپ گریڈیشن 2015-16ء کے اہم اقدامات ہیں جن کے باعث کوآپریٹو میں ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے سید جاوید اقبال بخاری سابق رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2016 ء میں کوآپریٹو کے فروغ کیلئے متعدد نئی سکیموں پر کام کیا جارہا ہے۔ اس میں پلان انٹر نیشنل کے اشتراک سے وہاڑی میں شروع کیا جانے والا ملک کولیکشن سنٹر کی طرز پر متعدد دیگر اضلاع میں کام کو بڑھایا جائے گا اور ساتھ ہی کاشتکاروں میں آسان شرائط پر ٹریکٹرز کی تقسیم اورسرگودھا میں کینو پراسنگ پلانٹ کے قیام پر بھی کام ہو رہا ہے۔ سید جاوید اقبال بخاری سابق رجسٹرار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر ہماری سروس کا حصہ ہے لیکن میرے بطور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا اس محکمہ میں انسان عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورمیں کوآپریٹو ٹریننگ کالج کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق بڑا قدم ہے۔ اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری کوآپریٹوز بابر حیات تارڑ نے محکمہ کو بلندی کے سفر کی راہ دکھائی ہے جو قابل فخر ہے۔

چودھری محمد نواز گجر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب، ارشاد احمد شاد چیف آڈیٹر، منیر احمد جوئیہ، نثار احسن زیدی جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز ، پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ اسرار الحق، ہیڈ سی آر ایم ڈی اعجاز بشیر، چیف فنانشل آفیسرز زاہد منصور، ہیڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اظہر جمیل بٹ، سینئر پبلک ریلیشنز آفیسر رانا ارشاد علی، چیف انجینئر مبشیر سعید، سیٹھ محمد اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز، فرخ حیات پنوں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز لاہور، فرخ اعوان ڈائریکٹر پراجیکٹ کے علاوہ محکمہ اور بینک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس