پیاف فاؤنڈ الائنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلا س

پیاف فاؤنڈ الائنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلا س

لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنڈ الائنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلا س گزشتہ روزمیاں انجم نثار کی صدارت میں ہواجس میں لاہور چیمبر کے سابقہ صدور اورپیاف فاؤنڈر الائنس کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور چیمبر کی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ لاہور چیمبر کے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر میں برسر اقتدار جماعت ہے اور اس میں ہرسطح سے تاجر برادری اور صنعتکاری سے تعلق رکھنے والے لوگ اس الائنس کا حصہ ہیں۔اجلاس میں پیاف فاؤنڈ الائنس کے قائدین لاہور چیمبر کے سابقہ صدورمیاں انجم نثار،میاں محمد اشرف، عرفان قیصر شیخ، فاروق افتخار، سہیل لا شاری ، ملک افتخار احمد ، میاں ابوذر شاد ، شیخ محمد آصف، شاہد حسن شیخ ، ، طارق حمید، طاہر جاوید ملک، چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،لاہور چیمبر کے سیئنر نائب صدر الماس حیدر، نائب صدر ناصر سعیدسمیت الائنس راہنماؤں نے شرکت کیاجلاس میں پیاف فاؤنڈالائنس کی گزشستہ مصروفیات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور تمام ممبران نے باہم یک جہتی سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا اور پالیسیز کے مطابق کام کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سال میں چار مرتبہ الائنس کی میٹینگز ہونگی جس میں تمام قائدین بھرپور شرکت کرینگے ، اجلاس میں باہمی مشاورت سے آٹھ افراد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو لاہور چیمبر کے اکاؤنٹس اور ایچ آر کے معاملات کو دیکھے گی اور کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ امور حل کئے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر لاہور چیمبر کے موجودہ صدر شیخ محمد ارشد کی صحت و تند رستی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...