راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول ایکسپو 2016 ایگزی بیٹرزکانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام راول ایکسپو 2016 ایگزی بیٹرزکانفرنس کا انعقاد

  راولپنڈی( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ تجارتی وصنعتی نمائش راول ایکسپو 2016 کے حوالے سے ایگزی بیٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں مختلف تجارتی اور صنعتی شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکاء اور نمائش کنندگان نے شرکت کی اس موقع پر آر سی سی آئی کے صدر میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، نائب صدر محمد عاقل عبید، سابق صدر نجم ریحان،چیمبر کی فیئر انیڈ ایگزیبیشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الروف چوہدری اورمجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ راول ایکسپو 2016اگلے ماہ کی 13سے 15تاریخ تک ایوب پارک میں منعقد کی جائے گی جس میں تجارتی و صنعتی مصنوعات، ملبوسات، لیدر مصنوعات،اور فرنیچر کے اسٹالز کے علاوہ بچوں اور فیملیز کے لیے فوڈ کورٹ، اور تفریح کی دوسری سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے لیے نہایت ہی اہم موقع ہے کہ وہ اس میں اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کر سکیں راول ایکسپو میں دوسرے ایونیٹس بھی ہوں گے۔ ان میں سیل اینڈ ڈسپلے، راول فوڈ فیسٹول، بچوں کی دنیا، ثقافتی شو،آٹو شو،اور لکی ڈرا شامل ہیں ایونٹ میں سو سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں تجارتی و صنعتی نمائش کے انعقاد کے لیے ایک ایکسپو سنٹر قائم کیا جائے انہوں نے تجویز پیش کی کہ رنگ روڈ کے مجوزہ منصوبے جسے نئے ایئرپورٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا وہاں پر نمائش کے لیے جگہ مختص کی جاسکتی ہے۔چیمبر کی فیئر انیڈ ایگزیبیشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الروف چوہدری نے اس موقع پر شرکاء کو بتایا کہ اسٹالز کی بکنگ پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر دی گئی ہے 80فی صد اسٹالز کی بکنگ ہو چکی ہے خواتین کو اسٹالز کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ دیا گیا ہے تاکہ وہ بھی اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکیں انہوں نے کہا کہ نمائش میں سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور ایک کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اسپانسرز کے لیے دو بڑی اسکرینیں بھی لگائی جائیں گی تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکیں کانفرنس میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں شرکاء نے مصنوعات ، اسٹالز اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے سوال پوچھے اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں خاص طور پر تجارتی نمائشوں کے فروغ کے لیے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہارکیاکانفرنس میں پچاس سے زائد مندوبین نے شرکت کی شرکاء کا تعلق ملبوسات، لیدر مصنوعات، آٹو موبل، فرنیچر اور الیکٹرانکس کی صنعت سے تھا

مزید : کامرس