مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی جائے، محکمہ زراعت

مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کی جائے، محکمہ ...

راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار مونگ پھلی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد جبکہ دوسری گوڈی اس وقت کریں جب فصل پھول نکالنے والی ہوتاکہ پھولوں سے سوئیاں نکلنے کے بعد نرم زمین میں بآسانی داخل ہوسکیں۔ جب فصل پھلیاں بنا رہی ۔

ہو تو اس وقت گوڈی فصل کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ گوڈی سے سوئیاں برُی طرح متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پھلیاں کم بنتی ہیں اور پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ کاشتکار مونگ پھلی کی گوڈی و دیگر کاشتی امور پر توجہ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...