رحیم یار خان میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کا پہلا فیز مکمل

رحیم یار خان میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کا پہلا فیز مکمل

لاہور(کامرس رپورٹر)رحیم یار خان میں بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ کا پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے جبکہ فیز ٹو کا -80فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے ترجمان نے گزشتہ روز بتائی۔پیڈمک کے تحت 456ایکڑ پر بننے والی انڈسٹریل اسٹیٹ سے لگ بھگ تیس ہزار افراد کو براہ راست روزگار حاصل ہوگا جبکہ مجموعی طور پر 328ایکڑ اراضی پر صنعتی پلاٹ بنائے گئے ہیں جن میں پہلے فیز کے 108ایکڑ پر صنعتیں لگانے کیلئے سرمایہ کاروں نے پلاٹوں کی خریداری مکمل کر لی ہے، اور فروری 2012میں شروع ہونے والی اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی فیکٹری کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے اس علاقہ میں روزگار کی فراہمی اور تعمیروترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔

مزید : کامرس