پاکستان کی یورپ کو ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی یورپ کو ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کی یورپ کو ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ، ٹیکسٹائل گارمنٹس 2013 میں ایک لاکھ 35 ہزار 399 سے بڑھ کر 2015 میں ایک لاکھ 79 ہزار 901 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ۔گھریلو ٹیکسٹائل کی برآمدات 2013 میں ایک لاکھ 95 ہزار 243 سے بڑھ کر 2015 میں 2 لاکھ 59 ہزار 557 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزارت تجارت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی یورپ کو مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 2013 میں 5 لاکھ 45 ہزار 968 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2015 میں 6 لاکھ 62 ہزار 475 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ جوتے کی برآمدات 4 ہزار 336 سے بڑھ کر 2015 میں 4 ہزار 861 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 2013 میں 19 ہزار 528 سے بڑھ کر 2015 میں 2 لاکھ 17 ہزار 412 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔
کاٹن مصنوعات کی برآمدات 2013 میں 2 لاکھ 11 ہزار 522 سے بڑھ کر 2015 میں 2 لاکھ 20ہزار 899 میٹرک ٹن جبکہ قالین اور رگ کی برآمدات 2013 میں ایک ہزار 803 سے بڑھ کر 2015 میں 2116 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

مزید :

کامرس -