انجیر ایک سخت جان پودا ہے،زرعی ماہرین

انجیر ایک سخت جان پودا ہے،زرعی ماہرین

راولپنڈی/ اسلام آباد(آن لائن) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق انجیر ایک سخت جان پودا ہے جو کہ موسم گرما کے عروج میں پھل دیتا ہے۔ لہٰذا کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے ماہ اپریل تا جون پودوں کی مناسب وقفوں سے آبپاشی کرتے رہیں۔ پودوں کو نائٹروجن کی نصف مقدار پھل بننے کے دو ہفتے بعد دیں۔ پودے کے تنے سے دو اڑھائی فٹ دور سے پودے کی شاخوں کے بیرونی پھیلاؤ تک کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی گوڈی کر کے بھرپور پانی لگائیں۔ انجیر کے پودوں پر درجہ حرارت بڑھنے اور مسلسل خشک سالی سے مائیٹس کا حملہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پودوں پر تنے کا بورر اور پھل کی مکھی بھی حملہ آور ہو کر پودوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

کاشتکار ان ضرر رساں کیڑوں کے کیمیائی انسداد کے لئے زہروں کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلد عملہ کے مشورہ سے کریں۔

مزید : کامرس