میجر جنر ل عمر فاروق برکی کا فورٹ عباس، منڈی زمان، کشموراور صادق آباد میں اگلے مورچوں کا دورہ

میجر جنر ل عمر فاروق برکی کا فورٹ عباس، منڈی زمان، کشموراور صادق آباد میں ...
 میجر جنر ل عمر فاروق برکی کا فورٹ عباس، منڈی زمان، کشموراور صادق آباد میں اگلے مورچوں کا دورہ

لاہور(پ ر)پنجاب رینجرز کے میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے فورٹ عباس، منڈی زمان، کشموراور صادق آباد میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آپ نے خیرپورٹامیانوالی اور کچے کے آ پر یشنل ایر یا کابھی دو رہ کیا اور جوا نو ں سے ملاقات کی۔ جب آپ سیکٹرہیڈ کوا رٹرڈیزرٹ رینجر زپہنچے تو سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر ارشد اور چولستان سیکٹر میں کرنل حبیب نے آپ کا استقبال کیا۔ بعد ازاں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران انھوںنے کہاکہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔ ملکی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میںبحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوںکاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوںنے کہاکہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...