سعودی کابینہ نے تیل پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے تیل پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی

ریاض(آن لائن)سعودی عرب کی کابینہ نے تیل سے ہونے والی آمدن پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔منصوبے کے تحت تیل کی سرکاری کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد سے کم حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔تفصیلات کیمطابق سعودی عرب میں حکومتی آمدن کا تقریباً 80 فیصد حصہ تیل کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے۔گذشتہ برس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ کابینہ کی جانب سے ویژن 2030 کی منظوری دی گئی ہے اس کے تحت تیل کی سرکاری کمپنی ارامکو کے پانچ فیصد سے کم حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔ملک کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ارامکو کے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بیس کھرب ڈالر کے خودمختار مالیاتی فنڈ کی تشکیل کے لیے استعمال ہوگی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...