مقامی کمپنیاں اور دکاندار سعودی شہریوں کے قومی شناختی کارڈ اور غیر ملکی شہریوں کے اقامہ کارڈز کی فوٹوکاپی لینا ترک کریں، سعودی وزارت داخلہ

مقامی کمپنیاں اور دکاندار سعودی شہریوں کے قومی شناختی کارڈ اور غیر ملکی ...

جدہ(آن لائن)وزارت داخلہ نے مقامی کمپنیوں ، اداروں اور دکانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سعودی شہریوں کے قومی شناختی کارڈ اور غیر ملکی شہریوں کے اقامہ کارڈز کی فوٹوکاپی لینا ترک کریں۔ یہ ہدایت اس لئے جاری کی گئی ہے کہ بعض نجی کمپنیاں و ادارے اور دکانوں کے مالکان شناختی کارڈ اور اقاموں کی کاپیاں لے رہے ہیں۔ وزارت تجارت نے تحریری طور پر اداروں کو مطلع کردیا ہے کہ مذکورہ پابندی کا احترام کیا جائے۔ یہ فوٹوکاپی اس لئے لی جاتی تھی کہ مقامی شہری اور تارکین مذکورہ کمپنیوں و اداروں اور تجارتی مراکز سے مختلف خدمات طلب کررہے تھے۔

مزید : کامرس