اسلام آباد میں پولیس اورسیکورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 54 مشتبہ افراد گرفتار ، بھا ری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

اسلام آباد میں پولیس اورسیکورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 54 مشتبہ افراد ...
اسلام آباد میں پولیس اورسیکورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 54 مشتبہ افراد گرفتار ، بھا ری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس ، رینجرز اور سیکورٹی اداروں کا نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت سرچ آپریشن ، 3افغا نیو ں سمیت 54 مشتبہ افراد کوگرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پولیس ، رینجرز اور سیکورٹی ادروں نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھا نہ بھارہ کہو کے علا قوں مدینہ ٹا ؤن ، میر ا بیگو ال ، اٹھا ل ،پی ٹی وی کا لو نی اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کر کے 3افغا نیو ں سمیت 54 مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا ،سرچ کے دوران ملزمان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ و ایمو نیشن ، چرس ، مو با ئل فون اور شرا ب بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔ایس ایس پی اسلام آباد سا جد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...