یورپ بھیجے گئے مختلف مصنوعات کے برآمدی حجم میں4لاکھ31ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ

یورپ بھیجے گئے مختلف مصنوعات کے برآمدی حجم میں4لاکھ31ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ

کراچی (آن لائن )مالی سال 2013 سے 2015ء کے دوران پاکستان سے یورپ کو بھیجے گئے ٹیکسٹائل،کاٹن سمیت مختلف مصنوعات کے برآمدی حجم میں4لاکھ31ہزار 422میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔وزارت تجارت کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سال 2015ء میںیورپ کو15لاکھ47ہزار221ٹن مختلف مصنوعات برآمد کیئے گئے جبکہ مالی سال2013ء میں برآمدی حجم 11لاکھ15ہزار799میٹرک ٹن تھا ۔وزارت تجارت کے مطابق 2013ء میں مجموعی ٹیکسٹائل کی برآمدات545968میٹرک ٹن تک محدود تھی جو2015ء میں بڑھ کر662475میٹرک ٹن ہو گئی اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں ٹیکسٹائل گارمنٹس کی برآمدات 137399سے بڑھ کر179901اور گھریلو ٹیکسٹائل کی برآمدات 195243سے بڑھ کر259557میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان کی یورپ کو کاٹن مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا 2013ء میں211522کے مقابلے 2015ء میں 220899میٹرک ٹن جبکہ قالین اور رگ کی برآمدات 2013میں1803کے مقابلے2015میں 2116 میٹرک ٹن رہی ۔وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کی یوروپ کو جوتا مصنوعات کی برآمدات 2013میں 4336 میٹرک ٹن تھی جو2015ء میں بڑھ کر 4861میٹرک ٹن جبکہ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 19528سے بڑھ کر2015ء میں 217412میٹرک ٹن تک جا پہنچی ہے ۔

مزید : کامرس