دولہے کو سلامی میں جعلی نوٹ کیوں دیا ؟باراتی ایک دوسرے سے لڑ پڑے
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں باراتی دولہے کو سلامی میں جعلی نوٹ دینے پر آپس میں گتھم گتھہ ہو گئے جس دوران چارا فراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کا کہناہے رمضان نامی شخص کی شادی تھی اور اس موقع پر ایک باراتی نے دولہے کو ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ سلامی میں تھما دیا جس پر باراتیوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس میں چا ر افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال سے طبی امدا د دلوائی گئی ۔