پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،100انڈیکس 163پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ،100انڈیکس 163پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ایک روز بعد ہی مندی کے بادل چھٹ گئے ۔کے ایس ای100انڈیکس34ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 33800پوائنٹس کی نئی سطح پر بندہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں32ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے حجم 69کھرب روپے سے بڑھ کر70کھرب روپے پرجاپہنچا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی آئل اینڈ گیس ،ٹیلی کام ،توانائی ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ا100انڈیکس 33700، 33800،33900اور 34000 پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم گذشتہ چند روز سے جاری مندی کے اثرات کے باعث چھوٹے سرمایہ کاروں نے منافع خوری کی غرض سے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس34ہزار پوائنٹس کی بلند حد کو تو برقرار نہ رکھ سکا لیکن 33600پوائنٹس سے بڑھ کر33800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں163.18پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس 33684.56پوائنٹس سے بڑھ کر33847.74پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس67.70پوائنٹس کے اضافے سے19567.09پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس23213.47پوائنٹس سے بڑھ کر23320.63پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں32 رب 23کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار603روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 69 کھرب 83 ارب 92کروڑ20لاکھ56ہزار279روپے سے بڑھ کر70 کھرب 16 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ 49 ہزار 882 روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز 25 کروڑ 84 لاکھ 90 ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز 17 کروڑ 12 لاکھ 89 ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر367کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے 185 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،160 میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے سوئی نادرن گیس کمپنی 2 کروڑ 64 لاکھ، دیوان موٹرز1 کروڑ 53 لاکھ، ورلڈکال ٹیلی کام 1کروڑ34لاکھ،کے الیکٹرک 1 کروڑ 28 لاکھ اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ27لاکھ حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے یونی لیورفوڈزکے بھاؤ میں100روپے اورا سلینڈٹیکسٹائل کے بھاؤ میں40.03روپے کا اضا فہ جبکہ انڈس ڈائنگ کے بھاؤ میں21.37روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے بھاؤ میں9رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...