پاکستان پر واجب الادا قرضوں کاحجم ملک کے کل جی ڈی پی کا 63.5 فیصدہوگیا،موڈیز

پاکستان پر واجب الادا قرضوں کاحجم ملک کے کل جی ڈی پی کا 63.5 فیصدہوگیا،موڈیز

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاکستان پر واجب الادا قرضوں کاحجم ملک کے کل جی ڈی پی کا 63.5 فیصدہوگیا ہے، قرضوں میں اضافے سے روپے کی قدر گھٹ رہی ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق کسی بھی ملک کے حکومتی قرضوں میں اضافہ سے ایکس چینج ریٹ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پاکستان بھی اسی صورتحال سے گزررہا ہے۔موڈیز کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے مالی خسارے میں کمی متوقع ہے لیکن خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری میں تاخیرسے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہونے والی معاشی اصلاحات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ ملکی محصولات کا تینتس اعشاریہ دو فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...