ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے‘متیرا

ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے‘متیرا

لاہور(این این آئی) ماڈل واداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کے لیے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے ،ماڈلنگ آسان کام نہیں ،کامیابی کے لیے لگن کاہونا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔

مزید : کلچر