چین کے معروف اوپرا گلوکار می باجوئی انتقال کر گئے

چین کے معروف اوپرا گلوکار می باجوئی انتقال کر گئے

بیجنگ (اے پی پی) چین کے سب سے مقبول اوپرا گلوکار می باجوئی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گلوکارسانس کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ گذشتہ مارچ سے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے اورگزشتہ روز انتقال کر گئے۔می نے مشہور اوپرا ’فیر ویل مائی کونکیوبائین‘ اور ’دی ڈرنکن بیوٹی‘ میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کی وجہ بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔می پیکنگ اوپرا کے شہنشاہ می لیفنگ کے صاحبزادے تھے جنھوں نے ایک نئے طرز کی اداکاری جسے ’می سکول‘ یا می انداز قرار دیا جاتا ہے چینی اوپرا میں متعارف کروائی تھی۔

واضح رہے کہ پیکنگ اوپرا جو تقریر، گائیکی، رقص اور جنگی حرکات کا امتزاج ہے چین کے کلاسک آرٹ کا ایک حصہ ہے اور اس کی تاریخ اٹھارہویں صدی سے شروع ہوتی ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...