حکومت توجہ دے تو پاکستان فلم انڈسٹری آباد ہو سکتی ہے،ارم چوہدری

حکومت توجہ دے تو پاکستان فلم انڈسٹری آباد ہو سکتی ہے،ارم چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ارم چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز میں صلاحیت کی کمی نہیں ‘اگر حکومت توجہ دے تو پاکستانی فلم انڈسٹری بھی آباد ہو سکتی ہے ۔ ارم چوہدری نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی حالت دیکھ کر دل کو بہت تکلیف ہو تی ہے پاکستان کا جہاں دیگر شعبے بحران کا شکار ہے وہی حال شوبز انڈسڑی کا بھی ہو چکا ہے صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت شوبز انڈسڑی پر بھر پور توجہ دیں تاکہ شوبز انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے ۔میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’دوستی‘‘ میں پرفارم کررہی ہوں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر