کمپیوٹر،موبائل کے شعبے میں سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے، سعودی وزیر تجارت

کمپیوٹر،موبائل کے شعبے میں سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والوں کے ...

جدہ(آن لائن) وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خبردار کیا ہے کہ کمپیوٹر،موبائل کے شعبے میں سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ جو شخص ملوث پایا گیا اسے دو سال قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔ اس سلسلے میں سعودی شہریوں، غیر ملکیوں کے درمیان فرق نہیں کیا جائے گا۔ البتہ غیر ملکیوں کو سزا قید پوری کرنے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کی تشہیر ہوگی۔ دکان بند کردی جائے گی ، جو سعودی شہری غیر ملکی کاروبار کروارہا ہوگا اس کے پانچ برس کے لئے کاروبار سے روک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے صوبوں، تحصیلوں اور شہروں میں مواصلاتی مراکز پر چھاپے مارے جائیں گے اور دیکھا جائے گا کہ کس حد تک سعودائزیشن ہے۔

، اسی کے ساتھ سعودیوں کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کا سدباب بھی کیا جائے گا۔ دوسری طرف سیکرٹری محنت نے کہا کہ وزارت محنت مواصلات کے شعبے میں سعودی ملازمین کی 50 فیصد تنخواہ تین برس تک پیش کرے گی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت اس سلسلے میں چھوٹے اور متوسط درجے کے اداروں کی سرپرستی کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

مزید : کامرس